لاہور (این این آئی ) تحریک انصاف کے بانی رکن سا بق انچارج میڈ یا سیل پی ٹی آ ئی پنجا ب مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی شفافیت پالیسیوں کی عالمی سطح پر بھی تحسین کی جارہی ہے۔
ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا تحریک انصا ف کا ایجنڈا کر پشن سے پا ک شفاف پاکستان ہے موجودہ حکومت نے انتہائی مختصر مدت میں کرپشن کے خاتمے کیلئے وہ ٹھوس اقدامات کئے ہیں جس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔ بدعنوان عناصر کے باعث پاکستان آج ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے ۔ تحریک انصا ف کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کے احتساب کا ایجنڈا لیکر آئی ہے جسے مکمل کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی وہ منزل حاصل کرے گا جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھاتھا۔