سیاہ پٹیاں

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوں گے‘حسن مرتضیٰ

لاہور(این این آئی ) پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوں گے،وزیر اعظم ہاﺅس کی گاڑیوں کی نیلامی اور سٹاف میں کمی صرف دیکھاوا تھا اور اب حکومت پنجاب وزراءکے لئے نئی گاڑیاںخرید رہی ہے ۔

اپنے ایک بےان میں انہوںنے کہاکہ سادگی کا درس دینے والے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں، حکومت کا نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ انتہائی افسوس ناک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت صرف اعلانات تک محدود ہے عملی طو رپر ابھی تک حکومت نے عوام کی فلاح کے لئے کچھ نہیں کیا، عمران نیازی نے صرف مہنگائی میں اضافہ کیا ، ہر روز اشیا صرف کی قےمتوں میں اضافہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ، اسد عمر کی عجیب منطق پر ہر کوئی حیران ہے ،بجٹ سے قبل مہنگائی میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے اور بجٹ کے بعد ملک میں مہنگائی کی نئی لہر جنم لے گی ۔