باردانہ کے

باردانہ کے حصول کےلئے کسانوں سے درخواستوں کی وصولی کا عمل پیرسے شروع ہوگا

لاہور( این این آئی) محکمہ خوراک کی جانب سے باردانہ کے حصول کےلئے کسانوں سے درخواستوں کی وصولی کا عمل پیر سے شروع ہوگا جو17اپریل تک جاری رہے گا۔

ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق باردانہ کے حصول کےلئے درخواست کے ہمراہ شناختی کارڈ،گرداواری کی مصدقہ نقل اور اپنا رابطہ نمبر جمع کرانا ہوگا اور درخواست جمع کرانے کے بعد اس کی رسید لازمی حاصل کی جائے ۔ ترجمان کے مطابق تمام اہل کاشتکاروں کو 10ایکڑ رقبہ تک باردانہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

کاشتکاروں کو فی بور ی ( 100کلو گرام )ڈلیوری چارجز کی ادائیگی 9 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ محکمہ خوراک کے ترجمان کے مطابق کاشتکاروں کی شکایات کے فوری ازالہ کےلئے ضلعی اور صوبائی سطح پر شکایات سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔