لاہور (ا ین این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تقاریر نشر کرنے کے خلاف پیمرا کو درخواست دیدی گئی۔
درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے بھیجی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار ایک اشتہاری لیکن بطور ماہر اقتصادیات ٹی وی چینلز پر بیٹھ رہے ہیں، تعزیرات پاکستان کے تحت ایک ملزم کے اختیارات محدود ہوجاتے ہیں، پیمرا کے قوانین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں اشتہاری کو ایسا اختیار حاصل نہیں۔اسحاق ڈار کو احتساب عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے، اسحاق ڈار پاکستان آکر عدالتوں کہا سامنا کریں۔ استدعا ہے کہ اسحاق ڈار کے انٹرویو چلانے والے چینلز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔