نیب کو

لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ حمزہ شہباز کو 8 اپریل تک گرفتار نہ کیا جائے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم احمد نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ حمزہ شہباز کی طرف سے امجد پرویز ایڈووکیٹ اور صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمن چودهری پیش ہوئے۔ وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ نیب غیر قانونی طور پر حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کیلئے پہنچا ہوا ہے، حمزہ کی عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکهی ہے۔ اگر حمزہ شہباز گرفتار ہوتے ہیں تو عبوری ضمانت کیلئے پیش ہونے کا آئینی حق ختم ہو جائیگا۔