ایک روٹی

”عوام دو نہیں ایک روٹی کھائیں “فواد چوہدری کی سپیکر خیبر پی کے بیان کی حمایت

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے بھی سپیکر خیبر پختوانخواہ اسمبلی مشتاق غنی کے بیان کہ ”مشکل ترین معاشی حالات ہیں عوام دو نہیں ایک روٹی کھائیں “کے بیان کی حمایت کردی ۔

فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشتاق غنی نے کفایت شعاری کا ذکر کیا ہے اور عوام کو درست مشورہ دیا ہے کہ اس وقت ملک پر مشکل حالات ہیں۔ یہ حالات سابقہ نا اہل حکومتوں کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔