لاہور( این این آئی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے موٹر وے سروس ایریاز پر 140 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران زنگ آلود فریزر کے استعمال اور ناقص سٹوریج پر 18فوڈ پوائنٹس کو جرمانہ عائد جبکہ 38 کو حتمی وارننگ نوٹس جاری کر دئیے ۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈا تھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 102 فوڈ پوائنٹس کو بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے۔
ا نہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر موٹر وے اور ہائی وے ہفتہ وار چیک کیے جا رہے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے ہزاروں افراد موٹر وے کے فوڈ پوائنٹس سے کھانے کھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ
فوڈ پوائنٹ چھوٹا ہو یا بڑا پنجاب کے کسی کونے میں ہو ہمارے ریڈار پر ہے۔