چوروں ڈاکووں

تحریک انصاف اس ملک سے چوروں ڈاکووں کاخاتمہ اور کرپشن سے پاک نیا پاکستان بناے گی‘فیاض الحسن چوہان

عبدالحکیم (این این آئی) ملکی دولت کو لوٹنے والوں کا مقدر جیل ہے، آل شریف اور آل زرداری کی سیاسی اننگز کا خاتمہ ہو چکا ہے اب ان کے ہاتھ پر اقتدار کی لکیریں مٹ چکی ہیں،

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما سابق صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کہ اب چوروں اور ڈاکووں کا مقدر جیل ہے ان کے پاکستانی قوم انکے ڈراموں کو سمجھ چکی ہے اب ملک مزید تماشوں کا متحمل نہیں ہو سکتا تحریک انصاف اس ملک سے چوروں ڈاکووں کاخاتمہ اور کرپشن سے پاک نیا پاکستان بناے گی جب تک پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ملک آگے نہیں بڑھے گا

جس ملک کے سیاستدان اپنی تجوریاں بھرنے اور اپنا بینک بیلنس دوگنا اور پٹواریوں کے ذریعے لوٹ مار کریں وہ ملک و قوم کے خیرخواہ کیسے ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز روزانہ میڈیا پر آکر کہتے رہے ہیں کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں اور جب نیب نے انکی لوٹی ہوئی دولت کا حساب مانگا تو وہ گھر میں چھپ گئے آج حمزہ شہباز کانیب سے رویہ اور اس کی ہمت وجرآت کو پوری قوم نے دیکھ لیا ہے دو دنوں میں ہی حمزہ نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کاپول کھول دیا ہے اب صرف ن لیگ کی قیادت اپنی کرپشن اور منی لارڈنگ کو چھپانے کیلئے اداروں پر تنقید اور حملے کر رہے ہیں ن لیگ کے خلاف کیسز احتساب عدالت، نیب اور کورٹس میں چل رہے ہیں انہیں نے ملک و قوم کی دولت کو حلوائی کی دکان سمجھ کربےدردی سے لوٹا اور آج کرپشن بچانے کیلئے نیک بننے کی کوشش کر رہے ہیں

آل شریف اور آل زرداری کو اب رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا زرداری نواز ٹولہ کو کرپشن اور لوٹی دولت واپس کرنا ہوگی فیاض چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز آج نہیں تو کل جیل میں ہونگے شریف زرداری ٹولے کی کارکردگی اور ملکی اداروں کو کنگال کرنا پوری قوم کے سامنے ہے انہوں نے ملک کو 1250، ارب کاٹیکہ لگایا اور وزیروں مشیروں سے ملکر باجماعت تجوریاں بھری قوم ان لٹیروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی ریاست حکومت اور عدالتوں کی اپنی اپنی ذمہ داری ہے آل شریف اور زرداری اینڈ کمپنی نے دس سال ملک و قوم کی دولت کو خدمت سمجھ کر لوٹا اور اب احتساب کے ڈر سے چیخ رہے ہیں اب اپوزیشن کی سیاست الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق ہے اب چوروں اور لٹیروں کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا پڑے گا اور اربوں روپے واپس کرنا ہونگے اب کسی کو این آر او کی کے پیچھے نہیی چھپنے دیی گے-