دعویداروں نے

نئے پاکستان کے دعویداروں نے پرانے پاکستان کا ستیاناس کردیا‘رانا مشہود احمد خان

عبدالحکیم (این این آئی) نئے پاکستان کے دعویداروں نے پرانے پاکستان کا ستیاناس کردیا ہے جو حکمران اپنی رعایا سے اس کی چھت اور روزمرہ کی ضروریات زندگی ہی چھین لے وہ قوم کو کیسے انصاف دے گا،

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما، سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سو دن میں بہتری لانے کی دعویدار حکومت نے سات ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک کوئی بھی عوامی خدمت کا منصوبہ شروع نہیں کیا

ان کی سیاست اور سوچ نوازشریف سے شروع اور نواز شریف پر ختم ہو جاتی ہے اور یہ ابھی تک نوازشریف کے منصوبوں پر ہی اپنی تختیاں لگانے میں مصروف ہیں نظر آرہے ہیی ان کو رات اور دن میں نواز شریف ہی نظر آتا ہے حکمران جماعت اور ان کے اللے تللے وزراءکو نواز شہباز فوبیا ہو گیا ہے حکمران ابھی تک کنٹینر پر چڑھ کر عوام سے کیا ایک وعدہ بھی پورا نہ کرسکے نیازی اینڈ کمپنی اپنی نااہلی چھپانے کیلئے احتساب اور کرپشن کا بے بنیاد نعرہ لگارہی ہے انکو اپوزیشن جماعتوں سے اتنا خوف ہے کہ انکو اب سمجھ ہی نہیں آرہا کیا وہ کیا کریں انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو آج تک کوئی سمن نہیں ملا نواز شریف اور شہباز شریف پر ابھی تک ایک پائی کی کرپشن ثابت نہ کر سکے تو اب انکو کرپشن ڈھونڈ نے کیلئے شاہد خاقان عباسی اور حمزہ شہباز نظر آگئے ہیں پی ٹی آئی کو پانچ سال کے پی کے میںحکومت کرنے کا موقع ملا آج تک یہ اپنے ہی صوبے میں میٹرو منصوبہ مکمل نہ کر سکے اور الزامات کی بوچھاڑ شہباز شریف پر کرتے رہے میٹرو کو جنگلہ بس کہتے رہے انہوں نے اپنے وزراء پرویز خٹک، جہانگیر ترین کی کرپشن چھپانے کے لئے علیم خان کو قربانی کا بکرا بناکر علیمہ باجی کو نیک نامی کااین آر او دے دیا رانا مشہود نے کہا کہ حمزہ شہباز کیخلاف غیر قانونی کارروائی کی گئی قوم عمران نیازی سے سوال کررہی ہے کہ مہنگائی کا کیا بنے گا غریب عوام کو پچاس لاکھ مکان دینے کے دعویدار حکمرانوں نے غریب سے اسکی جھونپڑی بھی چھین لی یہ غریب سے کیسا انصاف ہے انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ حمزہ شہباز کو گرفتار نہ کیا جائے اب پارلیمنٹ میں میاں شہباز شریف اسمبلی فورم میں حکومت نااہلی پر بات کریں گے-