نواز شریف سے

نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن کا رابطہ ، دونوں رہنماﺅں کا جلد ملاقات پر اتفاق

لاہور ( این این آئی) سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے رابطہ کیا ، دونوں رہنماﺅں نے جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے ٹیلیفونک رابطے میں نواز شریف سے صحت بارے دریافت کرنے کے ساتھ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماﺅں نے جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے جو جاتی امراءرائیونڈ میں ہو گی ۔ مولانا فضل الرحمن ملاقات میں نوازشریف کی خیریت بھی دریافت کریں گے اور آصف علی زرداری سے ہونے والی ملاقات بارے بھی بریف کریں گے ۔

ملاقات میں نیب کیسز، اپوزیشن جماعتوں کے خلاف حکومتی رویے سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ جبکہ دونوں رہنماﺅں کی ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن کی آخری ملاقات محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر ہوئی تھی۔