اسلام آباد ۔ (اے پی پی) موجودہ حکومت خصوصی اقتصادی زونز اور صنعتی تعاون کے لئے مراعاتی پیکیج پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دے رہی ہے، سی پیک بزنس کونسل کی تخلیق اور اس میں نجی شعبہ، اہم تنظیموں اور کمپنیوں کی نمائندگی سے پاکستان میں صنعتکاری کے کام میں تیزی آئے گی۔
سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق حکومت ترجیحی شعبہ جات میں مشترکہ منصوبوں کے ذریعے ووکیشنل ٹریننگ کی استعداد بڑھانے، ایس ایم ای کے تعاون اور پاکستان کی صنعتی استعداد کار پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے،حکومت اور تاجر برادری کے درمیان رابطوں کے ساتھ ساتھ پاکستان اور چین کے مابین صنعتی تعاون کو باہمی مفاد کی نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے، صنعتی تعاون کے ذریعے ہم تجارتی عدم توازن، وسیع پیمانے پر زرعی مصنوعات کیلئے مارکیٹس تک رسائی اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانا ہے۔
ترجیحی شعبہ جات میں مشترکہ منصوبوں کے ذریعے ووکیشنل ٹریننگ کی استعداد بڑھانے، ایس ایم ای کے تعاون اور پاکستان کی صنعتی استعداد کار پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔سی پیک کے تحت انفراسٹرکچر اور توانائی کے ارلی ہارویسٹ منصوبوں پر عملدرآمد سے صنعتی تعاون میں تیزی کے مراحل سے نہ صرف نجی سرمایہ کاروں کیلئے کشش ہو گی بلکہ ملک کی برآمدات کو بھی نئی جہت ملے گی۔