پولیس افسران کی بڑے پیمانے پر ترقیاں اور تبادلے ،وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد: پولیس افسران کی بڑے پیمانے پر ترقیاں اور تبادلے کر دیے گئے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پولیس سروس کے محمد احسان یونس کو گریڈ 20 میں ترقی دے دے گئی ہے ان کی خدمات پنجاب نیشنل پولیس اکیڈمی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ محمد کاشف مشتاق کانجو کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ان کی خدمات نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے سپرد کر دی گئیں۔ فدا حسین شوئی کو گریڈ20 میں ترقی کے بعد سندھ میں بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ طیب حفیظ چیمہ کو ترقی کے بعد خیبر پختو نخواہ حکومت کے سپرد کیا گیا۔ کیپٹن (ر) عطاء محمد ترقی کے بعد پنجاب میں ہی تعینات رہیں گے ۔ علی بلوچ ترقی کے بعد سندھ ، زبیر دریشک ترقی کے بعد پنجاب میں ہی تعینات رہیں گے جبکہ ناصر آفتاب کی ترقی کے بعد ان کی خدمات خیبر پختونخواہ حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔