لاہور (این این آئی)بھارتی سکھ یاتری بیساکھی میلہ میں شرکت کیلئے جمعہ کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے جنہیں خصوصی بسوں کے زریعے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچایا جائےگا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو بھوک اکھنڈ پاٹھ صاحب کی مرکزی تقریب ہو گی ،تمام سکھ یاتری اتوار کو ہی خالصہ جنم دن کی خوشی بھی منائیں گے ۔
رپورٹ کے مطابق15اپریل کو سکھ یاتری گورودوارہ جنم استھان کے لیے روانہ ہوں گے 17 اپریل کو شیخوپورہ میں واقع گورودوارہ سچا سودا کا دورہ کریں گے ،18 اپریل کو خصوصی ٹرین کے زریعے گورودوارہ شری ڈیرہ صاحب لاہور پہنچے گے 19 اپریل کو سکھ یاتری گورودوارہ دربار صاحب کرتار پور جائیں گے اور پھر 21 اپریل کو واپس بھارت چلے جائیں گے اس سلسلے میں متروکہ وقف بورڈ املاک کے حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے باوجود ہم ہر سال کی طرح بھارتی سکھ یاتری کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انکے قیام وطعام اور علاج ومعالجہ کا بھی خیال رکھیں گے ۔