لاہور(این این آئی ) پاکستانی نژادامریکی تنویر احمد نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کو”ہیپاٹائٹس بچاﺅ پروگرام“کےلئے3 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کر دیا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اورسیز پاکستانی ملک کا سر مایہ ہیں ‘نئے پاکستان میں کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی کو جڑوں سے ختم کیا جارہا ہے‘ملک میں امیر اور غر یب کی تفر یق ختم کر کے دو نہیں”ایک پاکستان “بنانے کا وعدہ پورا کیا جائیگا ‘
موجودہ حکومت نے اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل پاک کر دیا ہے ۔ بدھ کے رو زگور نر ہاﺅس لاہور کے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے نےوےارک مےں فنڈرےزنگ کی تقر ےب کے دوران پاکستانی نژاد امرےکی تنویر احمد نے ملک بھر کی جیلوں کے قیدیوں اور غر یب مر ےضوںکےلئے شروع کےے جانےوالے ”ہیپاٹائٹس بچاﺅ پروگرام“کیلئے3ملےن ڈالرز دینے کا اعلان کردیا
جبکہ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہا ہے ملک میں پہلی بار غر بت کے خاتمے کیلئے”احساس“پروگرام اور ہیلتھ کارڈ جیسے پروگرام کا مقصد صرف اور صرف ملک میں غر یب عوام کو انکے حقوق اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پےنے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں مےں ہیپاٹائٹس کا مر ض خطر ناک حد تک پھےل چکا ہے جسکے خاتمے کےلئے ”ہیپاٹائٹس بچاﺅ پروگرام“شروع کےا جاچکا ہے ایسے اضلاع جہاں پر ہیپاٹائٹس کے مر ض میں اضافہ ہورہا ہے وہاں خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور وزےر اعظم عمران خان کی قےادت مےں عوام کو صحت اور تعلےم سمےت دےگر سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولےن تر جےح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی بےڈ گورننس اور کر پشن کی وجہ سے پاکستان کو معاشی سمےت دےگر مسائل کا سامنا ہے مگر جلد قوم کو معاشی مسائل سے بھی نجات ملے گی ۔