لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اوقاف سید سعیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ اللہ اپنے پیارے اور نیک بندوں کو اپنے بیت اللہ کا مہمان بنا کر بلاتا ہے اوراپنے ان بندوں کو خصوصی طور پر ہر نعمت ،رحمت سے سرفراز کرتا ہے۔حکومت پاکستان نے حج کے سلسلہ میں جو بہترین انتظامات کئے ہیں اس کی پیروی دیگر اسلامی ممالک بھی کر رہے ہیں۔
عازمین حج کو مناسک حج کے حوالے سے تربیتی پروگرام پر عمل در آمد شروع ہو چکا ہے۔ملک بھر میں عازمیں حج کو جدید اور بہترین انداز میں تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔اس سلسلہ میںحج کی سعادت حاصل کرنے والوںمبارک باد پیش کرتا ہوںاور آپ حضرات اپنے وطن عزیز کے نام کو اپنے کردار کے ذریعے بلند کیجئے گا ۔آپ تمام اللہ کے مہمان اور پاکستان کے سفیر ہیں۔ اپ تمام اللہ کے حضور پیش ہو کر وطن کی تعمیر و ترقی کے لئے دعا گو ہونا۔حج کی تربیتی نشست ایوان اقبال میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر مجیب اکبر شاہ،حج ٹرینر پروفیسر عبدالمجید اور پروفیسر ساجد محمود کے علاوہ محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔تقریب کے آخر میں انعامات و اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔