اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین پارلیمانی تعلقات کے فروغ سے دونوں ملکوں کے مابین دیرینہ دوستانہ روابط کو مزید استحکام دینے میں مددملے گی،دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلوں کے اضافے سے نہ صرف پہلے سے موجود سماجی ، سیاسی اور اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہوگے بلکہ مستقبل کی پیش بندی میں معاونت حاصل ہوگی۔
ایوان بالاءکا ایک اعلیٰ سطحی وفد جلد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں چین کا دورہ کرےگاجبکہ چین کے نیشنل پیپلزکانگرس کے چیئر مین کو دوہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں چین کے سفیر یاو جنگ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ گوادر میں بین الاقوامی ایئر پورٹ کے افتتاح سے گوادر کو علاقائی معاشی مرکز کے طور پر ا±جاگر کرنے میں مددملے گی اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔علاقے کی ترقی گوادر میں تیز تر ترقیاتی عمل اور سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل سے منسلک ہے۔دونوں ممالک ان منصوبوں کو جلد مکمل کرنے اور ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ بین الاقوامی سطح پر اہم امور کے حوالے سے یکساں موقف اختیار کیا ہے اور چین کی جانب سے بھرپور سفارتی معاونت پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔پاکستان اور چین مشترکہ طور پر غربت کے خاتمے توانائی اور کرپشن کے مسائل پر قابو پانے اور زرعی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔سی پیک کے ذریعے ترقی کے نئے دور کا آغاز نہ صرف پاکستان اور چین کے عوام کیلئے فائدہ مند ہوگا بلکہ علاقائی ترقی کیبھیسمت متعین کرے گا۔چین کے سفیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین ترقی کے مشترکہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
دونوں ملکوں کے تعلقات تاریخ کی ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں۔ انہوں نے کہا موجودہ معاشی شراکت داری دونوں ملکوں کے لئے یکساں مفید ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت بلوچستان کے ساتھ ساتھ دیگر پسماندہ علاقوں میں بھی عوامی فلاح کے منصوبوں کیلئے حکومت پاکستان سے بھر پور تعاون کر رہی ہے۔