اہور(آن لائن) ہنڈا اٹلس پاکستان نے نئی ٹینتھ جنریشن ہنڈا سوک 2019ء لانچ کر دی ہے جس کا صارفین شدت سے انتظار کر رہے تھے۔ہنڈا سوِک سی سیگمنٹ میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی سیڈان بن چکی ہے جس کا ثبوت اس کے خریداروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے۔
خاص طور پر ہنڈا سوِک 50 ہزار یونٹس کی فروخت کا ریکارڈ بنانے کے علاوہ کار آف دی ایئر 2017ء اور 2018ء کا ایوارڈ بھی جیت چکی ہے۔ ہنڈا اٹلس پاکستان لمیٹڈ کے پریذیڈنٹ اور سی ای او ہیرونوبو یوشی مورا نے کہا کہ ہنڈا سوِک 1994ء میں اپنی لانچ کے ساتھ ہی پاکستان میں ایک گھریلو نام بن گئی تھی۔نئی ہنڈا سوِک 1.5RS ٹربو نے اپنے منفرد فیچرز اور جدید ڈیزائن کے ساتھ نئے معیار قائم کر دیے ہیں۔
10ویں جنریش کی نئی سوِک آج سے ملک بھر میں قائم27 ہنڈا بااختیار 3S ڈیلرز پر ڈسپلے کی جا رہی ہے اور آج ہی سے اس کی بکنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔