(ویب ڈیسک) پی سی بی نے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا شیڈول جاری کردیا۔ 15 اپریل کو 22 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروفیت کے باعث محمد نواز کا 13 اپریل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا۔
16 اور 17 اپریل کو 22 کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے 18 اپریل شام ساڑھے 5 بجے چیف سلیکٹر انضمام الحق ورلڈکپ سکواڈ کا اعلان کریں گے۔ سکواڈ میں 15 کھلاڑیوں کے ساتھ 2 کھلاڑیوں کو ریزو رکھا جائے گا ۔ 20 اور 21 اپریل کو7 ، 7 کھلاڑ یوں کا میڈیا سیشن ہوگا جبکہ 22 اپریل کو کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد پریس کانفرنس کریں گے۔ 23 اپریل کو قومی ٹیم مشن ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگی ۔