اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب نوٹسز کا جواب دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کی جانب سے پارک لین کمپنی اور بلٹ پروف گاڑیوں کے نوٹسز کا جواب نیب ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے ، سابق صدر نے 55 سوالات کے تحریری جواب دیئے ۔ جس میں ان کا کہناتھا کہ پارک لین کمپنی کیس پر نیب کا دائرہ اختیار نہیں ، نیب قانون کے تحت نجی کمپنی کے معاملات پر کارروائی نہیں کر سکتا ۔ آصف زرداری کا کہناتھا کہ پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا ، پارتھینون کمپنی کو ڈیڑھ ارب روپے قرض کا علم نہیں ہے ۔