لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکے پر دل بہت رنجیدہ ہے،
اللہ تعالیٰ شہداکے درجات بلند فرمائے اور متاثرہ خاندانوں کو صبر دے۔ انہوں نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ دہشتگردوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ دھماکے پر دل بہت رنجیدہ ہے۔ اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندانوں کو صبر عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ شہداکے درجات بلند فرمائے۔ متاثرہ خاندانوں کے غم کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔