لاہور(ویب ڈیسک) شادی ہالز اور مارکیز کی کمائی کا آڈٹ شروع کر دیا گیا، ایف بی آر نے 68 شادی ہالز کو نوٹسز جاری کرکے ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے 15 دن کی مہلت دے دی۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق تاج بینکویٹ ہال ، نیو کاسل پیلس بھٹہ چوک، شاہ جہان شادی ہال ڈیوس روڈ، پرل کاسل بینکویٹ ہال ڈی ایچ اے، نیو شہنائی پیلس، ایمپائر مارکی جوہر ٹائون ، مدینہ میرج ہال کوٹ خواجہ سعید، کوہ نور میرج ہال، ڈینز کیٹرنگ اینڈ ڈیکوریٹر ڈریم پیلس سمن آباد سمیت 68 شادی ہالز و مارکیز کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔
ایف بی آر نے شادی ہالز اور مارکیز کو ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے 15 دن کی مہلت دے دی ہے۔