عبدالعلیم خان کا

’’عبدالعلیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے‘‘

لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عبدالعلیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اربوں روپے کھانے والے کو آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو ایک کاروباری آدمی کو کیوں نہیں؟

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ عام تاثر ہے کہ عبدالعلیم خان کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔