اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی اور چینیوں کے مابین غیر قانونی شادیوں اور انسانی سمگلنگ کے معاملے پر چینی سفارتخانے نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ چین اور پاکستان انسانی سمگلنگ اور انسانی کی غیر قانونی خرید و فروخت کے قانون پر سختی سے عمل پیرا ہیں ۔
گزشتہ چینی سفارتخانہ نے کہاکہ انسانی اعضاءکی خرید و فروخت کے حوالے سے رپورٹس بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں ۔ چینی سفارتخانہ نے کہاکہ چند عناصر نے دونوں ملکوں کے باشندوں کے درمیان غیر قانونی شادیوں کو کاروبار بنایا ہے ۔ چینی سفارتخانہ نے کہاکہ چین اور پاکستان کے نوجوان ان ایجنٹس کا شکار ہوئے ہیں ۔ چینی سفارتخانہ نے کہاکہ چینی قوانین غیر ملکی باشندوں کے ساتھ شادیوں کی ممانعت کرتا ہے ۔
چینی سفارتخانہ نے کہاکہ چینی حکومت انسانی اعضاء کی کسی بھی شکل میں خرید و فروخت کی ممانعت کرتی ہے ۔ چینی سفارتخانہ نے کہاکہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
انہوںنے کہاکہ چین غیر قانونی شادیاں کرانے کے خلاف کریک ڈاون میں پاکستانی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے ۔