لندن (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے، پنجاب میں وزیر اعلیٰ کو کمزور نہ سمجھا جائے ،نیب والے ہمارے گھروں میں پانی کی ٹونٹیاں اور نل کے بھی گنتے تھے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نیب والے ہمارے گھروں میں پانی کی ٹونٹیاں اور نل کے بھی گنتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو کمزور نہ سمجھیں وہ سیاسی طور پر طاقت ور ہیں۔چوہدری شجاعت حسین نے تنقیدی انداز میں سوال کیا کہ کیا آپ نے کوئی کشتی لڑانی ہے کہ تگڑا وزیر اعلیٰ ایک سوا ل پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔