لاہور: ایک طرف طیاروں کی کمی دوسری جانب متعدد خراب، لاہور آنے اور جانیوالی 34 پروازیں متاثر جبکہ 15 منسوخ کر دی گئی، مسافرپریشانی سےدوچار ہیں۔
فلائیٹ انکوائری کے مطابق پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہے، 15 پروازیں منسوخ اور9 تاخیر کاشکارہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دبئی جانیوالی ایمریٹس کی پروز623، دبئی سےآنیوالی پرواز622، کراچی جانیوالی ائیربلیوکی پرواز 401 منسوخ ہوگئی ہیں، پیرس جانیوالی پی آئی اے کی پروازپی کے719، اسلام آباد جانیوالی پروازپی کے654، کراچی جانیوالی پروازپی کے798 بھی آج روانہ نہیں ہوں گی۔
اسلام آباد جانیوالی پروازپی کے656، کراچی جانیوالی ائیربلیوکی پرواز405 بھی منسوخ ہوگئی ہیں، جبکہ ملتان جانیوالی پروازپی کے682، کراچی سےآنیوالی پروازپی کے312، جدہ سےآنیوالی ائیربلیوکی پرواز471 بھی منسوخ ہوچکی ہیں۔ اسلام آباد سے آنیوالی پروازپی کے655، ملتان سےآنیوالی پروازپی کے681، کراچی سےآنیوالی پروازپی کے306، اور 404 بھی آپریشن سےباہرہیں۔ ادھردبئی جانیوالی پروازپی اے416 تین گھنٹے، دبئی سےآنیوالی پی اے417 تین گھنٹے، اسلام آباد سے آنیوالی پرواز پی کے653 چھے گھنٹےاورکویت جانیوالی پروازجے502 پنتالیس منٹ تاخیرکا شکاررہیں۔