تبدیلی کا

تبدیلی کا نعرہ لے کر عوام کے ووٹ کے ذریعے آئے ہیں، ملک میں تبدیلی لے کر آئیں گے،جہانگیر ترین

سیالکوٹ (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لے کر عوام کے ووٹ کے ذریعے آئے ہیں، ملک میں تبدیلی لے کر آئیں گے،نیب کی ٹیم شہباز شریف کی صاحبزدی کے گھر صرف نوٹس دینے گئی تھی ،(ن)لیگ اور پیپلز پارٹی والے کرپشن چھپانے کےلئے بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ نیب کی ٹیم شہباز شریف کی صاحب زادی کے گھر صرف نوٹس دینے گئی تھی، ٹیم نوٹس دے کر واپس آگئی تھی، نیب ٹیم کی صرف ایک گاڑی تھی اور پولیس کی نفری بھی ساتھ نہیں تھی۔انہوںنے کہاکہ (ن )لیگ والے اپنی کرپشن چھپانے کےلئے بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں، بلاول بھٹو بھی اپنی کرپشن کو چھپانے کےلئے کٹھ پتلی جیسی باتیں کررہے ہیں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لے کر عوام کے ووٹ کے ذریعے آئے ہیں، ملک میں تبدیلی لے کر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ پشاور کے بی آر ٹی منصوبے سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔