مدارس کا

تعلیم کے فروغ میں مدارس کاکر دار انتہائی اہم ہے ‘ڈاکٹرراغب نعیمی

لاہور(این این آئی )دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبر اسلامی نظریانتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ تعلیم کے فروغ میں مدارس دینیہ کاکردار انتہائی اہم ہے ،کامیابی اورمنزل کاحصول محنت وجہدتسلسل سے ہی ممکن ہے۔مدارس دینیہ کے معیار تعلیم کسی سے کم نہیں۔اشاعت دین اورانسانی فلاح وبہبود کے حوالے سے مدارس کاکردار قابل قدرہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ کے 67ویں سالانہ امتحانات کے موقع پر امتحانی سنٹر کودورہ کے موقع پر کیا۔ا س موقع پر مولانا غلام نصیرالدین چشتی، مفتی انور القادری، مولانا محبوب احمد،مفتی محمدمدنی،مولانا مسعود احمدسیالوی،مولانا محب الرسول،مولانا کلیم فاروقی،مولانا عارف حسین دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ تعلیم کے شعور سے انسان انسانیت کی منزلیں تیزی سے طے کرتا ہے تعلیم یافتہ معاشرے کے افراد ایک دوسرے کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں۔ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی۔

تعلیم ترقی کا سب سے مضبوط ہتھیار ہے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا حصول تعلیم ہی سے ممکن ہے علم ایک ایسا جوہر ہے جو انسان کو ظلمت و تاریکی سے نکال کر روشن شاہراہ اور بلندی تک پہنچا دیتا ہے ۔ تعلیم یافتہ افراد ملت کا سرمایہ ہیں تعلیم کی اہمیت و ضرورت اس کے فوائد و ثمرات سے دنیا کے کسی ذی روح و ذی شعور کو انکار نہیں ہے۔