بیساکھی میلہ

سکھ مذہب کے روایتی تہوار بیساکھی میلہ اورخالصہ جنم دن کی 321ویں تقریب

لاہور (آن لائن)سکھ مذہب کے روایتی تہوار بیساکھی میلہ اورخالصہ جنم دن کی 321ویں تقریب،بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہزاروں سکھ یاتریوں کی شرکت ،پاکستان زندہ باد وزیر اعظم عمران خان زند ہ باد ،خالصتا ن زندہ باد ،سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعر ے ،یاتریوں نے سیکورٹی سمیت اعلی انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ،

تفصیلات کے مطابق بیساکھی میلہ کی تقریب گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ،برائے مذہبی امور آفتاب جہانگیر،وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب کے چیئرمین سید یاور عباس بخاری ،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈطاہر احسان ،پردھان سردار تارا سنگھ ،سیکرٹری بورڈ طارق وزیر، عمران گوندل ،فراز عباس ،ہندو رہنماء ڈاکٹر منور چاند،معروف گلو کار ،جیسی سنگھ لائل پوریا سمیت اقلیتی و سکھ رہنماؤں کی بڑی تعدا د نے شرکت کی ترجمان بورڈ عامر حسین ہاشمی کی جانب سے جاری پریس ریلز کے مطابق آفتاب جہانگیری نے کہ عمران خان اقلیتوں سے خصوصی محبت رکھتے ہیں ،پاکستا ن سکھوں کے لیے مقدس مقام ہے ،اور انہیں یہاں پر ہر قسم کی مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ،مسائل کا حل مذاکرات سے ہے جنگ سے نہیں،دل محبتوں سے جیتے جاتے ہیں ہتھیاروں سے نہیں ۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس نے کہاکہ ہمارے نبی کریم ؐ نے اقلیتوں سے خصوصی محبت کا حکم دیا ہے جسکی واضح مثال کربلا کے میدا ن میں امام حسین کے ساتھ شہید ہونے والوں میں ملتی ہے ،حسینیت کا بھی یہی درس ہے کہ غیر مسلموں کے ساتھ خصوصی محبت کا رشتہ رکھا جائے ، ہمارا سکھوں کے ساتھ حق کا رشتہ ہے ،اور حضرت امام حسین نے حق و باطل کا واضح فرق ثابت کیا جہاں حق ہو گا اسے کامیابی ملے گی اور باطن ہمیشہ ذلیل و رسوا ہو گا ،بابا گورو نانک نے جو امن اور بھائی چارے کا درس دیا ہے ہم اسے کامیاب بنانے کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے ،بابا گورو نانک جی نے ہمارے بزرگان دین سے خصوصی حب رکھی اور ہم بھی انکے پیرو کاروں سے خصوصی محبت رکھتے ہیں ،اور انکو انکی مہمان نوازی اور دیکھ بھال ہمارا دینی اور آئینی فرض ہے جو ہم انتہائی ایماننداری کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں ۔بھارتی یاتریوں کے پارٹی لیڈر سردار ہرویندرسنگھ خالصہ نے کہا کہ بیساکھی بڑی اہمیت کی حامل ہے ہم یہاں امن بھائی چارے اور خوشیوں کا پیغام لیکر آئے ہیں اور یہاں آکر ہمیں جو پیار اور محبت ملا ہے ہم اس پر تمام مسلمان بھائیوں کے شکر گزار ہیں حکومت پاکستان نے ہماری سیکورٹی سمیت تمام انتظامات بہتر انداز میں کیے جو قابل تعریف ہیں ،چیئرمین بورڈ طاہر احسان نے کہاکہ سکھ یاتریوں کی خدمت کرنا ہمارا قومی اور مذہبی فریضہ ہے اور بابا گورو نانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر تاریخی انتظامات کیے جائیں گے ۔

سردار اوتار سنگھ سنگھیڑا آف ukنے کہا کہ سکھ مسلم دوستی کا رشتہ مضبوط ہور ہا ہے اور حکومت پاکستا ن کے کرتار پور راہداری سمیت سکھ قوم کے لیے کیے گئے تمام اقدامات قابل فخر ہیں جس پر پوری سکھ قوم وزیر اعظم پاکستان کی شکر گزار ہے ۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سردار منندر سنگھ پال نے کہا کہ پنجاب حکومت نے یاتریوں کی سیکورٹی سمیت انکے لیے دیگر خصوصی انتظامات کیے تاکہ مہمانوں کی کوئی دشواری پیش نہ آئے ،پردھان سردار تارا سنگھ ،نے کہا کہ ہم بیساکھی میلہ انتظامات پر انتہائی خوش ہیں ،اور وزیر اعظم عمران خان و ٹرسٹ بورڈ کے چیئرمین طاہر احسان کے خصوصی شکر گزار ہیں ،تقریب سے سیکرٹری بورڈ محمد طارق وزیر، سردار بشن سنگھ ،سردار گوپال سنگھ چاولہ سردار صاحب سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے حکومتی اقدامات کی خوب الفاظ میں تعریف کی ۔آخر میں مہمانو ں میں خصوصی تحائف تقسیم کیے گئے ،تقریب کے شرکاء نے پاکستان زندہ بار عمران خان زندہ باد اور سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے ۔