لائف سیونگ

ملک بھر میں لائف سیونگ ادویات کے بحران کا خدشہ

اسلام آباد(صباح نیوز)ادویات ساز کمپنیوں نے وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد کے بجائے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں والے اسٹاک کی سپلائی روک دی ہے، جس کے باعث ملک بھر میں لائف سیونگ ادویات کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر فارماسوٹیکل کمپنیاں بلیک میلنگ پر اترآئیں ہیں اور انہوں نے من مانی کرتے ہوئے ادویات کی نئی قیمتوں والے اسٹاک کی سپلائی روک دی ہے۔

فارما کمپنیوں کی جانب سے سپلائی بحال نہ ہونے کے باعث ملک بھر میں لائف سیونگ ادویات کے بحران کاخدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ دس اپریل کو وزیر اعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتیں بڑھانیوالوں کیخلاف کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا 72گھنٹوں میں ادویات کی قیمتوں کوپرانی سطح پر لانے کی ہدایت کی تھی۔