غیرمعیاری

شہری غیرمعیاری چشمے استعمال کرنے سے اجتناب کریں،ماہرامراض چشم

قصور (اے پی پی)قصورکے سنیئرماہرامراض چشم ڈاکٹرخورشیداحمدانصاری نے شہریوں کو خبردارکیاہے کہ وہ غیرمعیاری چشمے استعمال کرنے سے اجتناب کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچاجاسکے۔ ایک ملاقات میں انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ غیرمعیاری چشموں کے استعمال سے دھندلاپن‘ سرمیں درداوربعدازان کی بینائی پر بھی بُرے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ غیرمعیاری چشموں سے پیدا ہونیوالی زہریلی شعاعیں آنکھوں کے لئے انتہائی نقصان دہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ کرتے وقت ہمیشہ معیاری چشمہ استعمال کرنا چاہئیے کیونکہ غیرمعیاری چشموں کے استعمال سے پیداہونیوالے دھندلے پن اور سائے سے دورا ن ڈرائیونگ مشکلات کا سامنا ہوسکتاہے۔