جدید تقاضوں

جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہ ہوئے تو ہم پیچھے رہ جائینگے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہ ہوئے تو ہم پیچھے رہ جائینگے، ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ ہمارے روایتی طریقہ کار کو ختم کر رہا ہے، پاکستان میں آگے بڑھنے کیلئے سرسید احمد خان کی سوچ پر توجہ دینا ہو گی۔

پیر کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ میں ہواوے کا اہم کردا رہے۔انہوںنے کہاکہ یورپ ، امریکہ کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ آئندہ دور ٹیکنالوجی کا ہے، ہواوے جیسی جدید کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ وقت کیساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کا عمل تیز ہو رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے روزمرہ معمولات آسان ہو رہے ہیںانہوںنے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے روزگار کے مواقع کم ہو رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ جدید دور میں ملازمتوں کے زیادہ مواقع پیدا کرنا چیلنج ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وجہ سے معلومات تک رسائی آسان ہو گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے سراغ رسانی کا عمل بھی آسان ہوا۔انہوںنے کہاکہ سرسید احمد خان نے مسلمانوں کی توجہ جدید علوم کی طرف دلائی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں آگے بڑھنے کیلئے سرسید احمد خان کی سوچ پر توجہ دینا ہو گی۔انہوںنے کہاکہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہ ہوئے تو ہم پیچھے رہ جائینگے۔

نہوںنے کہاکہ ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ ہمارے روایتی طریقہ کار کو ختم کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک میں میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے جا رہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہواوے نے 14 ارب 80 کروڈ ڈالر کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی ،جو پاکستانی برآمدات کے آدھے سے زائد ہے۔

انہوںنے کہاکہ مستقبل ٹیکنالوجی اور فائیو جی کا ہے ،آرٹیفشل انٹیلی جنس اور ٹیکنالوجی کے فوائد ہیں ۔انہوںنے کہاکہ نوکریوں کو بچانا چیلنج بھی ہے ،کئی میڈیا ہاﺅسز ٹیکنالوجی میں جدت سے بند ہو گے۔

انہوںنے کہاکہ ہم منی لانڈرنگ کو روکنے کیلئے آپریشن کر رہے ہیں ،آن لاِئن کرنسی اور کریپٹو کرنسی چیلنج ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خزانہ سے بات کی ایسے میں منی لانڈنگ کو کیسے روکا جا سکتا ہے۔