لاہور( این این آئی )وزیراعظم کے نوجوانوں کے امورکے پروگرام کے تحت ملک میں حال ہی میں گریجویشن مکمل کرنے والے طلبا ءکے لئے قومی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق انٹرن شپ پروگرام کابنیادی مقصد نوجوانوں کیلئے روزگارکے زیادہ سے ز یادہ مواقع پیداکرناہے۔انٹرن شپ کرنے والے طلبا ءکو ان کی کارکردگی کی بنیاد پرسرکاری اورنجی شعبے میں ملازمت دی جائے گی۔
انٹرن شپ پروگرام سے ناصرف بے روزگاری کی شرح کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے ان مختلف اقتصادی اورسماجی شعبوں کی ضروریات بھی پوری ہوں گی جہاں انسانی وسائل کی ضرورت ہے۔