لاہور ( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں صرف اشرافیہ کو نوازنے کیلئے پالیسیاں بنائی گئیں،نئے پاکستان میں ظالمانہ نظام کی کوئی گنجائش نہیں،عوام کی تقدیر بدل کر نئے پاکستان کے خواب کو حقیقی تعبیر دیں گے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماراویژن غریب اور امیر میں فرق کو ختم کرنا ہے ،غریب عوام کا معیارزندگی بلند کرنے کیلئے مثبت حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی تقدیر بدلنے کا ایجنڈالے کر آئی ہے،عوام کی تقدیر بدل کر نئے پاکستان کے خواب کو حقیقی تعبیر دیں گے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں صرف اشرافیہ کو نوازنے کیلئے پالیسیاں بنائی گئیں، سابق ادوار میں مخصوص طبقہ امیر ہوتا گیا اور عام آدمی غریب،نئے پاکستان میں اس ظالمانہ نظام کی کوئی گنجائش نہیں، عام آدمی کو وہ سہولتیں دینے کے لئے کام کر رہے ہیں جو اس کا حق ہے۔