لاہور ( این این آئی) نیب کی حراست میں موجود مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے مبینہ فرنٹ مین محمد مشتاق عرف مشتاق چینی کو دل کی دوبارہ تکلیف کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لیجایا گیا جہاں چیک اپ کے بعد ملزم کو دوبارہ نیب منتقل کر دیا گیا ۔
مشتاق چینی کے وکیل نے عدالت میں ایک اور دخواست بھی دائر کردی جس میں کہا گیا ہے کہ مشتاق چینی کو ڈاکٹرز نے ہسپتال منتقل کرنے کا کہا مگر نیب نے عقوبت خانے منتقل کردیا، مشتاق چینی عارضہ قلب میں مبتلا ہے، 2017ءمیں انجیو پلاسٹی ہوئی۔ استدعا ہے کہ عدالت مشتاق چینی کو اسپتال منتقل کروا کر مکمل علاج معالجے کا حکم دے۔