لاہور ( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ(ن) لےگ اور پیپلز پارٹی کی ساری قیاد ت سر سے لےکر پا وں تک کر پشن میں ڈو بی ہو ئی ہے ،پیپلز پار ٹی اور (ن) لیگ کا و جو د ختم ہو چکا ہے، ن لیگ کی لےڈر شپ کی طرح پی پی پی قیادت کا مستقبل بھی جیل ہی ہے، اپوز یشن اتحاد میں مو جو د تمام سیا سی لیڈرو ں کے ہا تھ کر پشن سے رنگے ہو ئے ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نواز شرےف اور آصف علی زرداری کی لو ٹ مار کے باعث آ ج قوم کو مشکلات کاسامنا کر نا پڑرہا ہے،شرےف خاندان اور زردرای خاندان نے بیرو ن ممالک سے بھار ی قر ضے حا صل کرکے وہی رقم منی لانڈرنگ کے ذر یعے اپنے ذاتی بنک اکاو نٹس میں ٹر انسفر کر تے رہے، شریف فیملی کیلئے مشتاق چےنی ، سلمان شہباز اور حمزہ شہباز جبکہ زرداری فیملی کیلئے ایان علی منی لا نڈر نگ کر تے رہے دو نو ں خاندانو ں کے سہو لت کار عیاں ہو چکے ہیںان کی چور ی پکڑی جاچکی ہے ےہ کسی صور ت نہےں بچ سکتے ۔
انہوں نے کہاکہ نواز شرےف اور آصف علی زرداری دونوں انٹر نےشنل ڈاکو ہیں ، وزیراعظم عمرا ن خان کے دور حکومت میں کسی بھی چور لٹیرے سے کو ئی رعا یت نہیں بر تی جائے گی عوام نے عمران خان کو دو نو ں خاندانو ں کا احتسا ب کرنے کیلئے مینڈ یٹ دیا کپتان قوم کو ما یو س نہیں کرینگے نہ کسی کو این آر او ملے گا نہ کسی چور جماعت سے مفاہمتی ہا تھ ملا یا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہ اپوزیشن تحریک چلانے اور گریند آلائنس کا شوق پورا کر لے پی ٹی آئی حکومت اپنی آئےنی مدت بھی پوری کرے گی اور اپنے انتخابی منشور پر عمل بھی کرے گی اور عوام کو ڈلیور بھی کرے گی ،تبدیلی کے ثمرات جلد ہی عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔