اسلام آباد (این این آئی)ورلڈ ہاکی پرو لیگ میں عدم شرکت پر پاکستان پابندی سے بچ گیا تاہم ورلڈ گورننگ باڈی ایف آئی ایچ نے ڈیڑھ لاکھ یورو جرمانہ عائد کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ،فیفا آئندہ ماہ فیکٹ فائنڈنگ مشن پاکستان بھیجے گا۔ فیکٹ فائنڈنگ مشن دورے کے دوران پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تنازعات کا جائزہ لے گا ۔ ذرائع کے مطابق فیفا فیکٹ فائنڈنگ مشن کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مستقبل کا فیصلہ کرےگا۔رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ سے معطلی کے بعد پاکستان پر جرمانہ عائد کر دیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن پر 2کروڑ 40 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ایف آئی ایچ نے جرمانہ نہ عائد کرنے کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کی درخواست بھی مسترد کر دی ۔
یاد رہے کہ پرو ہاکی لیگ ارجنٹائن میں جا ری ہے ، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے میں ٹیم بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔دوسری جانب پی ایچ ایف کے ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ورلڈ باڈی سے استدعا کی کہ جرمانہ کی رقم زیادہ ہے یہ ہم نہیں دے سکتے، اس کی قسطیں کردی جائیں۔فیڈریشن نے کہا کہ ہمارے پاس فنڈز نہیں تھے، اس لیے ایونٹ میں شرکت کیلئے ٹیم نہیں بھیج پائے۔