موسلا دھار

شہر میں موسلا دھار بارش، ژالہ باری کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے

لاہور(لاہورنامہ) شہر میں تیز ہوائیں، آندھی اور موسلا دھار بارش۔ آندھی اوربارش کے باعث تین سو سے زائد فیڈر ٹرپ ہو گئے۔ بیشترعلاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل رہی۔

شہر میں آندھی، طوفان کے بعد بارش کی انٹری۔ بجلی کا نظام بھی متاثر۔ 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔ متعدد مقامات پر حادثات، چھتیں اور درخت گر گئے۔ منصورہ میں بلیئرڈ کلب کی چھت گِرنے سے 5 افراد زخمی جناح ہسپتال منتقل۔ بھوگیوال عامر روڈمیں شادی ہال کی دیوار گر گئی۔ 8 سالہ تانیہ جاں بحق 10 افراد زخمی، زخمی میو ہسپتال منتقل۔ طوفان کے باعث کاہنہ میں بھی چھت گِرنے کا واقعہ۔ 4 افراد زخمی جنہیں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی ایچ اے روڈ پر بل بورڈ گاڑی پر گرنے کا واقعہ بھی پیش آیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کا سپیل بدھ کے روز تک جاری رہے گا جس میں تیز ہواؤں کیساتھ بارشوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔