شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی نئے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے ملاقات کی ،خارجہ پالیسی کے مختلف پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔بدھ کوہونے والی ملاقات کے موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا سہیل محمود انتہائی تجربہ کار اور منجھے ہوئے سفارتکار ہیں، سہیل محمود بھارت میں ہائی کمشنرسمیت اہم ذمہ داریاں نبھانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کی بطور سیکرٹری خارجہ تعیناتی خوش آئند ہے۔سہیل محمود نے کہا کہ بہترین ملکی مفاد میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی بھرپور کوشش کروںگا۔