لاہور ( این این آئی)اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ شادی کے لئے شکل و صورت نہیں بلکہ انسان کی سیرت کےساتھ اسکا حسب اور نصب بھی دیکھنا چاہیے ۔
انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ شادی گڈی گڈے کا کھیل نہیں بلکہ یہ زندگی بھر کا ساتھ ہے اور اس کے لئے ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانا چاہیے ، بعض لڑکیاں جذبات میں آکر ایسے فیصلے کر لیتی ہیں کہ بعد میں انہیں پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ملتا ۔
انہوں نے کہا کہ محبت میں بنیادی طور پر انسان کی عقل ہی گم ہو جاتی ہے اور اسکی جگہ جذبات غالب آجاتے ہیں ۔ہر لڑکی کو اپنے مستقبل کے حوالے سے سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہیے ۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی دنیا نے ہمارے رحجانات کو تبدیل کر دیا ہے، کتاب سے دوستی بھی ضروری ہے جو شخص بھی کتاب بینی کا شوق رکھتا ہو گا اس میں اتنا ہی شعور بھی ہو گا ۔