اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ زرداری اور شریف سے باہر نکل کر نئے سیاسی بیانیے پر توجہ دے ۔
بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ زرداری اور شریف سے باہر نکلیں۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نئے سیاسی بیانیے پر توجہ دے۔انہوںنے کہاکہ کرپشن کیسز سے گھبرائی ہوئی لیڈر شپ دونوں پارٹیوں کا مستقبل تاریک کر چکی ہے۔
انہوںنے کہاکہ کبھی اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کبھی صدارتی نظام جیسی غیر سنجیدہ بحثیں۔انہوںنے کہاکہ دونوں چاہتے ہیں کہ کسی طرح مقدمات سے توجہ ہٹے، مگر ایسا نہیں ہونا۔