لاہور ( این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رمضان المبارک کیلئے جعلی جوس کی تیاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ،خام مال سے بھری گاڑی پکڑی گئی ،10ہزار کلو سے زائد مال برآمد،250 کارٹنوں میں بھرے کیمیکلز ،کھلے رنگ، سٹارچ اور مصنوئی فلیور برآمد کر لیا گیا ۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ معروف برانڈ کے جعلی جوس تیار کرنے کے لیے خام مال عمر عمیر فوڈز سرگودھا سے لاہور لایا جا رہا تھا، سپلائی کے لیے لایا جانے والا خام مال ضبط، مالک کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا گیا،ملزمان سے پوچھ گچھ جاری، پروڈکشن یونٹ کی تلاش کا آغاز کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خام مال سے رمضان المبارک میں سپلائی کے لیے لاکھوں لیٹر جعلی جوس تیار کیا جانا تھا، خام مال پر تاریخ تیاری، مدت استعمال اور دیگر ضروری لیبل بھی عدم موجود پائے گئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ناقص فارمولے سے تیار جعلی جوس انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے، عوام سے گزارش ہے کہ اچھی صحت کے لیے گھر کی بنی اشیا خورونوش کو ترجیح دیں۔