راولپنڈی (این این آئی) روات کے انڈسٹریل ایریاگنجمنڈی سیٹیلائٹ ٹاﺅن کمرشل مارکیٹ میں محکمہ فوڈ نے چھاپے کے دور ان ناقص اشیاءخورونوش تیار کرنے والی 6 فیکٹریاں، دو گودام سیل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق چھاپے کے دور ان 17 ہزار 765 کلوگھی، 6 ہزار 860 کلو سرخ مرچ پاوڈر، 480 کلو ثابت مرچ ضبط کرلی گئیں ۔اتھارٹی نے17 ہزار 728 پیکٹ گٹکا، 16 ہزار800 کلو فرائڈ پیاز، جانوروں کی باقیات سے نکلا 5 ہزار 442 کلو تیل برآمد کرلیا ۔ گھی اور آئل کی تیاری میں ممنوعہ اشیاءکے استعمال پر روات آئل اینڈ گھی فیکٹری سیل کر دی گئی ۔
اتھارٹی نے 17765 کلو گھی ،1750 لیڑ ناقص آئل بائیو ڈیزل کمپنی کے حوالے کر دیا ۔ اتھارٹی نے ملاوٹی مصالحہ جات تیار کرنے پردو کارخانے بھی سیل کر دیئے گلے ،سڑے پیازوں کو فرائی کر کے سپلائی کرنے پر پروڈکشن یونٹ بھی سیل کر کے 17728 پیکٹ گٹکا بھی برآمدکرلیا ۔ فوڈ اٹھارتی پنجاب کے مطابق آئل سپلائی ریکارڈ نہ ہونے پر6 8ٹن تیل برآمد کرلیا گیا۔