معیاری بیج

آئندہ سیزن میں معیاری بیج کی فراہمی کےلئے امسال صوبہ بھر سے 14لاکھ من گندم خرید کی جائےگی ‘ ایم ڈی سیڈ کارپوریشن

لاہور (این این آئی)پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر وحید اختر انصاری نے کہا ہے کہ آئندہ سیزن میں معیاری بیج کی فراہمی کےلئے امسال صوبہ بھر میں14لاکھ من گندم خرید کی جائے گی ،محکمے کی ترقی کے لئے ایکشن پلان تیار کر لیا گیا ہے جس پر جلد عملدرآمد کا آغاز کیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امسال گندم کی خریداری کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس مےں ماہرےن زراعت ،سائنسی خطوط پر بےج کی افرزائش کرنے ماہرےن اور محکمے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر اعلیٰ افسران نے گندم خریداری کےلئے مختلف اضلاع کےلئے مقرر کردہ اہداف سمیت محکمے کے دیگر امو رپر بھی بریفنگ دی ۔وحید اختر انصاری نے کہا کہ امسال پورے پنجاب بھر سے گندم کی خرےداری کی جائے گی آئندہ سیزن کے لئے بیج کی پروسیسنگ کے لئے 14لاکھ من معیاری گندم خریدی جائے گی ۔

انہوں نے بتایا کہ سےڈ کارپورےشن خانےوال سے 268600، ساہےوال سے 279700، رحےم ےارخان سے 227000،پپلاں سے 144000وہاڑی سے 99500، بہاولپور سے 97000،جھنگ سے 56500، ملتان سے 66700، لاہور سے 56500، گوجرانوالہ سے 61500جبکہ سرگودھا سے 43000من گندم خرید کی جائے گی جس کے بعد اس کی سیڈ کاپوریشن کے پلانٹس پر جدید تقاضوں کے مطابق بیج کیلئے پروسیسنگ کی جائے گی۔