AIOU

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں2018ءکے امتحانات22 اپریل سے شروع ہوں گے

اسلام آباد (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں2018ء امتحانات 22 اپریل سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے۔یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اے ٹی ٹی سی ، پی ٹی سی، سی ٹی، بی ایڈ (اولڈ) میٹرک ، ایف اے/ایف ایس سی ، ڈپلومہ اِن ایجوکیشن ، اوپن ٹیک ، نان کریڈٹ کورسسز اور بی اے پروگرامزمیں داخل طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر میں 750امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں۔

طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپس ارسال کردی گئی ہیں. تمام امیدواروں کے رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔امتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام نافذکیا جائے گا ¾ اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ شدہ رول نمبر سلپ بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی۔کسی بھی پروگرام میں داخل کسی بھی طالب علم کے ایک سمسٹر کے سب پیپرزکے امتحانات اب ایک ہی سنٹر میں ہوں گے ¾ قبل ازیں مختلف کورسسز کے لئے مختلف سنٹرز الاٹ کئے جاتے تھے جس کی وجہ سے طلبہ کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور یونیورسٹی کو شکایات ملتی رہتی تھی۔ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق اُمےدواروں کو ہداہت کی گئی ہے کہ وہ کمرہ امتحان مہں پہنچنے سے پہلے رول نمبر سلپ پر درج ہداہات غور سے پڑھےں۔ طلبہ و طالبات کو فائنل امتحان میں شرکت کے لئے نادرا کا جاری کردہ قومی شناختی کارڈ بھی اپنے ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔