چودھری نثار کے

چودھری نثار کے (ن) لیگ میں ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ صرف نوازشریف کرینگے‘ ملک ندیم کامران

لاہور (این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر نائب صدر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ چودھری نثار کے (ن) لیگ میں ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ صرف نوازشریف کریں گے،مہنگائی کے طوفان نے ملک کو لپیٹ میں لے لیا اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

ماڈل ٹاﺅن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو بھی غلط اقدمات اٹھائے جائیں گے اس پر عوام کی آواز بنیں گے،پنجاب اسمبلی میں بھی عوامی معاملات پر بات کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ہوئے تھے لیکن پی ٹی آئی اپنے ایڈمنسٹریٹر لگا کر اسے چلاناچاہتی ہے۔

پنجاب اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ایک نہیں چار ،پانچ وزیر اعلی کام کررہے ہیں،پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے اس لئے یہ نہیں ہو سکتا کہ پانچ لوگ اپنی اپنی طاقت آزمائیں ،عثمان بزدار نام کے وزیر اعلی ہیں کام دوسرے لوگ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پنجاب میں تبدیلی نظر آ رہی ہے۔