ایم سی بی

جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی ایم سی بی بینک کے ڈویژنل چیف کےخلاف جنسی تشدد کےخلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت

لاہور( این این آئی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ایم سی بی بینک کے ڈویژنل چیف لاہور کے خلاف جنسی تشدد کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔

لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے خاتون آمنہ طاہر کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔درخواست میں وفاقی محتسب، صدر ایم سی بی اور ڈویژنل چیف لاہور ثاقب رسول کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ دوران ملازمت ڈویژنل چیف ثاقب رسول نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ۔ وویمن پروٹیکشن ایکٹ 2013 کے تحت وفاقی محتسب کو درخواست دی لیکن کارروائی نہ ہوئی۔

ملزم ثاقب رسول اور بنک کے صدر نے وفاقی محتسب کے روبرو دو سال گزر جانے کے باوجود جواب داخل نہیں کیے۔وفاقی محتسب کی کارروائی کو چلنے نہیں دیا جا رہا اور اثرورسوخ استعمال کیا جا رہا ہے۔درخو است گزار کو ناجائز تنگ اور ہراساں کیا جا رہا ہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

استدعا ہے کہ عدالت وفاقی محتسب کو دائر درخواست پر فوری کارروائی کا حکم دے اور درخواست گزار کو فیصلے تک تحفظ فراہم کیا جائے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا ءپر کیس کی سماعت نہیںکر سکتا۔ جس کے بعد انہوں نے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ کو واپس