شفقت محمود

آئندہ ملک بھر میں تعلیمی اور امتحانی کیلنڈرایک ہوگا ‘شفقت محمود

لاہو ر(این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ آئندہ ملک بھر میں تعلیمی اور امتحانی کیلنڈرایک ہوگا جس کے لیے وائس چانسلرز سے بھی مشاورت کی جائےگی.

ملک کے تمام ثانوی تعلیمی بورڈ 31جولائی تک تمام امتحانات کے نتائج بیک وقت دیں گے، پانچویں اور آٹھویں کے امتحان میں آٹھویں کے امتحان کی بھی باقاعدہ سند دی جائےگی جوپرائمری کی سطح کی سند قرارپائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ نئے سرکاری سکولوں کی تعداد بڑھائی جائےگی ۔ یکساں نصاب رائج کیا جائےگا اس حوالے سے تمام صوبوں سے سفارشات منگوالی گئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اردو میں نصاب کا فیصلہ اور مضامین کی تقسیم اورزبان کا فیصلہ مشاورتی کونسل کرے گی۔ ڈراپ آﺅٹ ریٹ کو کم کرنے کے طریقہ کار پر غورکیا گیا جا رہا ہے۔ اس کی ایک وجہ پرائمری سکولز کی تعداد زیادہ اور سیکنڈری سکول کی تعداد کم ہونا ہے اس سلسلے میں پرائمری سکولوں میں بھی شام کے اوقات میں کلاسز لگائی جائیں گی ۔