لاہور(این این آئی) معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے ملاقات کی ۔
لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت میڈیا کی آزادی اور اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے۔
میڈیا اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک کے تاثر کو جلد ختم کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا اور تمام پریس کلبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔