فیصل آباد(آن لائن)سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد کمرشل صارفین پر ایڈوانس بل سکیورٹی کے نام پر نیا بوجھ ڈال دیا گیا،کمر شل صارفین کی محکمہ کے پاس تین بلوں کے برابر رقم ہونی چاہئے،
محکم اووربلنگ کو کم کرنے کے سلسلہ میں حکومت کی طرف سے کو ئی ہدایت یاحکم نہیں ملا،محکمہ سوئی گیس، جبکہ اووربلنگ کی شکایات میں اضافہ اور چھوٹے کمرشل صارفین کنکشنز بند کرنا شروع کردیئے ،
سوئی گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کے اعلان نے صارفین کو پریشانی میں مبتلا کردیا، آن لائن کے مطابق محکمہ سوئی گیس کی جانب سے حالیہ قیمتوں میں اضافے کے بعد کمرشل صارفین کو بل کے اوور بلنگ نے پریشان کر دیا ،20ہزار روپے ماہانہ بل آنے والے کمرشل صارفین کے بل اب 35سے 40ہزارروپے ہوگیا ہے
جبکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹریاتھارٹی نے مزید ہوئی گیس کی قیمتوں میں 80فیصد اضافہ کا عندیہ دیا ہے پہلے ہی قیمتوں اضافہ کے بعد صارفین کی جانب سے زیادہ بل آنے کی شکایات میں اضافہ ہوگیا ہے اورمحکمہ سوئی گیس نے قیمتوں اضافہ کے ساتھ ہی کمرشل صارفین سے ایڈوانس سکیورٹی کے نام پر رقم کی وصولی شروع کردی
محکمہ سوئی گیس کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پرانی سکیورٹی کم ہونے کی بناءپر صارفین سے ایڈوانس رقم تین بلوں کے مساوی وصول کی جارہی ہے جوکہ صارفین سے تین اقساط میں وصول کی جائے گی ، اووربلنگ کو کم کرنے کے سلسلہ میں وفاقی حکومت کی طرف سے ابھی تک کو ئی ہدایت یاحکم نہیں ملا،
ذرائع کے مطابق سکیورٹی کے نام پر چھوٹے کمرشل دکانداروں کو بیس سے تیس ہزار روپے تصحیح بل کے نام پر وصولی کا سلسلہ جاری ہے جس پر تندور بھائی ‘ناشتہ پوائنٹ اور ہوٹل مالکان پریشان ہےں، چھوٹے کاروباری صارفین زائد بل کی وجہ اپنے کنکشنز بند کرانے پر مجبور ہورہے ہیں