اسلام آباد (این این آئی) وزیرتوانائی عمر ایوب نے کہاہے کہ پاکستان میں اس وقت 80 فیصد فیڈرز پرکوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔
منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس کے دور ان توجہ دلاو نوٹس پر وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت80 فیصد فیڈرز پر کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہاکہ 4 ماہ میں 1 اعشاریہ 3 فیصد ریکوریاں زیادہ کی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 2 اعشاریہ 4 فیصد لائن لاسز میں کمی لائے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 4 ماہ 51 ارب روپے زیادہ وصولیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض فیڈرز پر بہت زیادہ لائن لاسز آ رہے وہاں لوڈ شیڈنگ زیادہ کرنا پڑتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پشاور،بنون اور ڈی آئی خان میں ٹرانسفارمر مافیا سرگرم تھا جسے ہم نے توڑدیا ہے۔عمر ایوب نے کہاکہ ٹرانسفارمر مافیانے ورکشاپس قائم کررکھی تھیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے 10 ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے جلد تین ہزار اسامیاں پر کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بجلی چوری میں ملوث 4ہزار 425 افراد کو جیل بھیجا جا چکا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ واپڈا کے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے